• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خامنہ ای نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد کردی۔

اپنے بیان میں انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے امریکی اور اسرائیلی منصوبے کو بے وقوفانہ قرار دیا ہے۔

تہران میں فلسطینی اسلامی جہاد کے سربراہ سے ملاقات میں انہوں نے کہا  کہ غزہ اور فلسطین سے متعلق احمقانہ منصوبے پورے نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ مصر اور اردن کو فلسطینیوں کو اپنے ملک میں آباد کرنا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید