• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کا روپ مداحوں کو بھا گیا

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا روپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو ان کے مداحوں کو بھا گیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سکندر‘ کی تیاری میں مصروف ہیں اور مداح اس فلم کے شدت سے منتظر ہیں۔

پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فلم کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا، جس نے شائقین میں زبردست جوش و خروش پیدا کردیا۔

پوسٹر میں سلمان خان کو نہایت غصے میں دکھایا گیا، چہرے پر سخت تاثرات اور ہاتھ میں ایک چمکتا ہوا چاقو ہے۔

مذکورہ پوسٹر سے فلم سکندر کے ایکشن اور سنسنی خیز کہانی کا اندازہ دے دیا گیا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ ’سکندر‘ 28 مارچ 2025 کو عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کےلیے پیش کی جائے گی۔ 

’سکندر‘ میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، ستیہ راج، شرمن جوشی اور پرتیک ببّر جیسے نامور اداکار شامل جلوہ گر ہوں گے۔ 



انٹرٹینمنٹ سے مزید