اسلام آ باد (رانا غلام قادر)وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات کے ذ یلی ادارے پا کستان براڈ کاسٹنگ کا رپو ریشن نے گریڈ ایک سے20 تک کی کل 782پوسٹیں ختم( Abolish) کردی ہیں جبکہ گریڈ ایک سے اآٹھ تک کی 61پوسٹوں کو مردہ (dying)قرار دیدیا گیا ۔
وفاقی کا بینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ 60فیصد خالی ریگولر پوسٹوں کو ختم کردیا جا ئے۔
اس فیصلہ کی روشنی میں گریڈسترہ سے بیس تک کی 227اور گریڈ ایک سے سولہ تک کی 555پوسٹیں ختم کی گئی ہیں۔ سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کی منظوری سے ان پوسٹوں کے خاتمہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ۔