• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظار کی گھڑیاں ختم، چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا میچ آج ہوگا

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا میچ کراچی میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

تقریب میں پاکستان ایئر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنا خوشی کی بات ہے، رضوان 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، جو کمی ہے وہ بھی دور ہو جائے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنا خوشی کی بات ہے، خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی مشترکہ کوشش سے میچ میں کامیاب ہو۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم چیمپئنز ٹرافی کو انجوائے کرے، 29 سال بعد پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، اس طویل عرصے میں پاکستان کو کامیابیاں بھی ملی ہیں۔

پاکستان سے افتتاحی میچ میں اچھا مقابلہ ہوگا، ٹام لیتھم

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں اچھا مقابلہ ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ کےلیے تیار وکٹ تین ملکی سیریز کے فائنل سے کچھ مختلف ہے۔

میچز دیکھیں جیو سوپر پر

 پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل ”جیو سوپر“ سے ایونٹ کے تمام میچز براہِ راست نشر کیے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید