کراچی (اسٹاف رپورٹر) تمام تر خدشات اور پڑوسی ملک کی بدگمانیوں و منفی رپورٹنگ کے باوجود پاکستان میں عالمی کرکٹ کا اسٹیج سج گیا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز کراچی میں بدھ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہورہا ہے۔
صدر آصف علی زرداری میچ کے مہمان خصوصی ہونگے۔ پاکستان ائیر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کیا جائے گا۔