• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز، پاکستانی نژاد محمد ناصر نے پولیس ایڈوائزر کے طور پر حلف اٹھالیا

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو

بیلجیئم میں ایشین کمیونٹی کی جانب سے پاکستانی نژاد بیلج کونسلر محمد ناصر اور لیڈیا نے اگلے چھ سالوں کے لیے پولیس ایڈوائزر کے طور پر حلف اٹھالیا۔ 

کونسلر ناصر اور میڈم لیڈیا جو کہ بیلجیئم کی قومی پارلیمنٹ کی رکن بھی ہیں نے برسلز کے میئر فلپ کلوز اور پولیس چیف برسلز مچلز گویلڈ سے باقاعدہ حلف لیا۔

اس موقع پر محمد ناصر نے برسلز کی بہبود اور برسلز کی عوام کے لیے ممکنہ سہولیات کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب میں برسلز کی معروف شخصیت ای یو پاک بیلجیئم فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری زاہد رضا نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے محمد ناصر کی کاوشوں کو سراہا۔

یاد رہے کہ سٹی برسلز کے پولیس ایڈوائزر محمد ناصر اگلے چھ سالوں کے لیے بیلجیئم میں واحد ایشیائی پولیس ایڈوائزر بن گئے ہیں جو کہ پاکستانی کمیونٹی کے لیے فخر کی بات ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید