• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: نوجوان کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کلی خلی کے کاریز سے نوجوان کی تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق بروری پولیس کو بدھ کی صبح اطلاع ملی تھی کہ کلی خلی کے کاریز میں ایک مشکوک بوری پڑی ہوئی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کرتلاشی لی تو بوری میں پلاسٹک میں لپٹی ہوئی نوجوان کی لاش تھی جسے بی ایم سی ہسپتال پہنچایا جہاں لاش کی شناخت 25سالہ محمد اسلم ولد محمد قاسم کے نام سے ہوئی جو نصیر آباد کے علاقے کلی جتک کا رہائشی تھا لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بی ایم سی ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی گئی پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نےاسے تشدد کے بعد قتل کر کے لاش پلاسٹک میں لپیٹ کر بوری میں بند کر کے کاریز میں پھینک دی تھی پلاسٹک میں چونا بھی ڈالا گیا تھا مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔
تازہ ترین