• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 ارب سے زائد رقم ڈھائی لاکھ خاندانوں میں تقسیم کی گئی، فیاض چوہان

ترجمان صوبائی پنجاب  حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ 10 ارب سے زائد رقم ڈھائی لاکھ خاندانوں میں تقسیم کی گئی۔

فیاض چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں ساڑھے 30 ارب کا ٹارگٹ پورا کیا گیا جو 100 فیصد سے بھی زیادہ ہے،  یونیورسل نمبرپلیٹ کا آغاز کیا گیا، محکمہ ایکسائز میں ای پیمنٹ شروع کی گئی، پانچ سو نئے گراؤنڈ بنے اور 15 تحصیلوں میں اسپورٹس کمپلیکس بنا رہے ہیں، سندھ ان تمام چیزوں میں پنجاب سے پیچھے ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 11ہزار کلو میٹر نئی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت ہوئی، صرف بغض کینہ اور عناد سابق وزیراعلیٰ میں کوٹ کوٹ کر بھر اتھا۔

ط نے کہا کہ ریسکیو 1122 کو ہماری حکومت نے سروس اسٹرکچر دیا، 86 نئی تحصیلوں میں ریسکیو 1122 کو لے کر آ رہے ہیں، ایئرایمبولینس بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 3سال میں اینٹی کرپشن سے ساڑھے 26 ارب واگزار کرایا گیا، پہلےصرف 2 اسپیشل اکنامک زون تھے ہم اسے 12 اسپیشل زونز تک لا رہے ہیں، لیہ میں100 میگاواٹ کے سولر انرجی کا منصوبہ شروع ہو چکا ہے، پنجاب بھر کی تمام جامعات کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے 11 ہزار اسکول سولر انرجی میں منتقل ہوچکے ہیں۔

فیاض چوہان نے کہا ہے کہ پہلے ایک کروڑ کا پراجیکٹ ہوتا تھا 12 کروڑ کی تشہیر ہوتی تھی، ہم موقع پر جا کر دکھائیں گے کہ یہ یونیورسٹی، یہ کالج ہےجو ہم نے بنایا، ہم نےکمپیوٹرائزیشن اور جدید ٹولز کو استعمال کیا، سرکاری اسکولوں میں پوسٹنگ ٹرانسفر پر ایپ بنائی ہے۔

فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نسلوں کا سوچ رہے ہیں، مستقبل کا سوچ رہے ہیں، ہم اگلے الیکشن کانہیں سوچ رہے، اورنج ٹرین کا 60 کروڑ روپیہ مہینے کا خرچا ہے7کروڑ روپے آمدن ہے، ٹوٹل 50 ہزار لوگ مستفید ہو رہے ہیں، ایک سفید ہاتھی سروں پر مسلط کر دیا گیا۔

تازہ ترین