کوئٹہ/پنجگور ( نمائندگان جنگ)زیارت میں منگی ڈیم کے اغوا ہونے والے چار مزدوروں کی بازیابی کیلئے جانے والی لیویز فورس کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ رسالدار میجر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے جبکہ پنجگور کے علاقے کیل کور بالگتر میں بم دھماکے میں ایف سی اہلکارشہید اور تین اہلکار زخمی ہو گئے۔
تربت میں سڑک کنارے بم نصب تھا۔ لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے زیارت کچھ موڑ پر سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا، جمعرات کی صبح زیارت لیویز کے رسالدار میجر زمان نائب رسالدار مدثر ٗ سپا ہی زین اللہ پانچ اہلکاروں کے ہمراہ منگی ڈیم سے اغوا ہونے والے چار مزدورں کی بازیابی کیلئے گاڑی میں جا رہے تھے گاڑی کچھ موڑ پر پہنچ تو بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
جس کے نتیجے میں رسالدار میجر زمان نائب رسالدار مدثر ٗ سپا ہی زین اللہ موقع پر ہی شہید جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہو گیا جبکہ گاڑی تباہ ہو گئی اطلااع ملنے پر لیویز ٗ سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا،اس سلسلے میں ڈی جی لیویز قادر پر کانی نے جنگ کو بتایا کہ بدھ کی شب نامعلوم افراد نے منگی ڈیم پر کام کرنے والے چار مزدوں کو اغوا کر لیا تھا۔
لیویز فورس نے گزشتہ شب ہی اغوا کاروں کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جمعرات کی صبح دوبارہ لیویز فورس مزدوں کی بازیابی کیلئے جا رہی تھی آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں فورس کے تین جوان شہید اور تین زخمی ہو گئے۔