• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد عبدالرشید مختصرعلالت کے بعد انتقال کرگئے

کوئٹہ ( آئی این پی ) سابق قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد عبدالرشید مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔جسٹس ریٹائرڈ ایم اے رشید کی عمر 88سال تھی،جسٹس ریٹائرڈ ایم اے رشید ان 16ججوں میں شامل تھے جنہوں نے 1981 میں پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کردیاتھا،جسٹس ریٹائرڈ ایم اے رشید بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ وہ ریٹائرڈ سیکرٹری محمد رفیق، ریٹائرڈ ڈی آئی جی محمد طارق منہاس کے بھائی، ریٹائرڈ سیکرٹری مرحوم جلیل منہاس، ریٹائرڈ سیکرٹری طاہر منیر منہاس، اسسٹنٹ کمشنر احسن انور، پروفیسر محسن انور اور ایس ایس پی جواد طارق کے چچا تھے۔

تازہ ترین