• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں جسٹس ناگرتنا ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس کی تعیناتی کا امکان

نئی دہلی (پی پی آئی) بھارت میں جسٹس ناگرتنا ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر ہو سکتی ہیں ،ان کی بطور جج تقرری کی منظوری صدر جمہوریہ رام ناتھ کووندنے جمعرات کو دے دی سپریم کورٹ میں تین خواتین سمیت نو نئے ججوں کا تقررکیا گیا ہے۔ نئے ججوں میں جسٹس بی وی ناگرتنا ، جسٹس بیلا ایم ترویدی ، جسٹس ہما کوہلی ، جسٹس سی ٹی روی کمار ، جسٹس ایم ایم سندریش اور سینئر ایڈووکیٹ اور سابق ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل پی ایس نرسمہا شامل ہیں۔۔ ان کے علاوہ جسٹس ابھے شری نواس اوکا ، جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس جتیندر کمار مہیشوری بھی سپریم کورٹ میں مقرر کئے گئے ججوں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین