• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 1 اور رکشہ ڈرائیور کی ساتھیوں سمیت خاتون سے مبینہ زیادتی


ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں آئے دن خواتین اور لڑکیوں سے زیادتی، اجتماعی زیادتی اور ہراساں کیئے جانے کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں ایک اور رکشہ ڈرائیور نے ساتھیوں سمیت گن پوائنٹ پر ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کی ہے۔

گڑھی شاہو پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے نوکری کا ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر بلوایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ملزمان نے میری 2 سال کی بچی پر پستول تان کر میرے ساتھ زیادتی کی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم خاتون کو رکشہ میں ناچ گھر گراؤنڈ لے گیا جہاں اس کے ساتھی موجود تھے۔

گراؤنڈ میں موجود 1 ملزم نے بچی چھین کر اسے یرغمال بنایا۔

ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ ملزمان نے اسے اجتماعی طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

تازہ ترین