لندن (اے پی پی)انگلش فٹ بال پریمیئر لیگ میں (کل) ہفتہ کو 7 میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ انگلش فٹ بال پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ لیگ میں ہفتہ کو کھیلے جانےوالے پہلے میچ میں مانچسٹر سٹی کا مقابلہ آرسنل سے ہوگا، دوسرا میچ آسٹن ولا اور برینٹ فورڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں برائٹن اینڈ ہووالبیون اور ایورٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی،چوتھا میچ نیو کاسل یونائیٹڈ اور سائوتھمپٹن کے درمیان ہوگا، پانچویں میچ میں نوروچ سٹی اور لیسٹر سٹی کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی، چھٹے میچ میں ویسٹ ہم یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ ساتواں میچ لیورپول اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔