• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کیلئے نئے نام تجویز، وزیراعظم کا شہباز شریف کو خط

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری کیلئے وزیراعظم عمران خان کا خط اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مل گیاہے۔ وزیر اعظم نے ممبر پنجاب کیلئے احسن محبوب، راجہ عامر خان، سید پرویز عباس کے نام اور ، ممبر خیبرپختونخواہ کیلئے جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان، فریداللہ خان اور مزمل خان کے نام تجویز کئے ہیں ، وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کے مطابق قائد حزب اختلاف کو الیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی اسامیوں کیلئے خط لکھ دیا ہے ، خط میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ممبر کے لئے تین تین نام تجویزکئے گئے ہیں، ان ناموں پر اپوزیشن کے جواب کے بعد الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی ہو سکے گی۔

تازہ ترین