کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ڈیمو کریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 29اگست کو پی ڈی ایم کے زیر انتظام کراچی میں منعقدہ استحکام پاکستان و حقوق سندھ جلسہ کی قیادت کے لیے جمعہ کی رات کراچی پہنچ گیے، مولانا فضل الرحمان کراچی میں تین دن قیام کریں گے ،28 اگست کو کرای کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے، مولانا فضل الرحمان 29 اگست کو کراچی میں استحکام پاکستان و حقوق سندھ جلسہ کی صدارت کریں گے ، اور 30 اگست کو کراچی میں پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔