• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی صوابی وویمن یونیورسٹی جبری رخصت میں توسیع ، جواب طلب

پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل بنچ نے وائس چانسلر صوابی یونیورسٹی پروفیسر شاہانہ عروج کاظمی کی جبری رخصت میں 90دن کی مزید توسیع کے خلاف دائر درخواست پر ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے درخواست گزار کیخلاف مزید کارروائی روکی ،20 اگست کو شاہا نہ عروج کا ظمی کومزید3ماہ کی جبری رخصت پر بھیج دیا گیا، سید اخترعلی شاہ اور دانیال خان چمکنی ایڈوکیٹس کی وساطت سے دائر ضمنی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ وائس چانسلر کو 25 مئی 2021 کو تین ماہ کی جبری رخصت پر بھیجا گیا۔

تازہ ترین