• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی لیونی نے شادی کیلئے ڈینئل ویبر کو ہی کیوں چُنا؟

بھارت کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی نے پہلی مرتبہ ڈینئل ویبر سے شادی کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں سنی لیونی سے شوہر کے بارے میں سوال کیا گیا کہ انہوں نے ڈینئل سے ہی شادی کیوں کی؟

اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ’ڈینئل ایک بہت اچھے ڈانسر ہیں اور ڈانس میں مہارت رکھتے ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ناصرف ڈینئل سے محبت کرتی ہوں بلکہ ان کی ڈانس میں مہارت سے بھی مجھے پیار ہے اور شاید ڈینئل سے شادی کی بہت سی وجوہات میں سے یہ ایک اہم وجہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈینئل کا ڈانس انہیں آس پاس کی ہر چیز بُھلا دیتا ہے۔

واضح رہے کہ سنی لیونی کی ڈینئل ویبر سے شادی کو 10برس مکمل ہوچکے ہیں، جوڑے کے تین بچے بھی ہیں۔

اس سے قبل سنی لیونی نے شادی کی دسویں سالگرہ پر شوہر کے نام ایک محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا حقیقی ہیرو قرار دیا تھا۔

تازہ ترین