بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی نے شادی کی دسویں سالگرہ پر شوہر کے نام ایک محبت بھرا پیغام شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا حقیقی ہیرو قرار دیا ہے۔
سنی لیونی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری شوہر ڈینئل ویبر کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر جاری کی اور لکھا کہ میری پہلی محبت کو شادی کی 10ویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ ہمیشہ دعا کرتی ہیں کہ مرتے دم تک اُن کا اور ڈینئل کا ساتھ برقرار رہے۔
سنی لیونی کے مطابق ڈینئل اُن کی مضبوطی کی وجہ ہیں اور ان کے حقیقی ہیرو ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ ہی سنی لیونی نے ممبئی میں 16 کروڑ کا پرآسائش فلیٹ اپنے اصلی نام کرن جیت کور ووہرا سے خریدا تھا۔
دوسری جانب سنی لیونی سوشل میڈیا پر بھی فعال رہتی ہیں، سنی لیونی نے فٹبال کھیلتے اپنی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ فٹبال روایتی انداز میں نہیں بلکہ وہ فٹبال کو اپنے پیروں اور کندھے پر اچھال کر کرتب دکھا رہی تھیں۔