• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسٹاگرام کی ویڈیو ایپ جلد منظرِ عام پر


— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

میٹا کی ملکیت فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے بائٹ ڈانس کی ویڈیو ایڈٹنگ ایپ کیپ کٹ کو چیلنج کر دیا۔

میٹا نے کانٹینٹ کری ایٹرز کے لیے ’ایڈٹس‘ کے نام سے کیپ کٹ کی ٹکر کی ایک نئی ایپ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

انسٹاگرام کے سربرہ ایڈم موسیری نے خود اس ایپ کے جلد متعارف کروائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

اس ایپ میں اعلیٰ معیار کا کیمرہ ہو گا اور صارفین کو ایڈیٹنگ کے ان تمام جدید ٹولز تک رسائی حاصل ہو گی جو کیپ کٹ میں موجود ہیں۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس ایپ کے ذریعے کانٹینٹ کری ایٹرز اپنے ڈرافٹس کو دوستوں اور معاونین کے ساتھ شیئر بھی کر سکیں گے۔

یہ ایپ فی الحال صرف امریکا میں پری آرڈر پر دستیاب ہے اور دیگر ممالک میں اس کی دستیابی آئندہ ماہ سے متوقع ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید