بھارت کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی آج کل مختلف کھیل کھیلتے مختصر ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، تاہم اب انہوں نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے مداحوں سے پوچھ لیا کہ کیا وہ بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ انگلینڈ جا سکتی ہیں۔
سنی لیونی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں انہیں کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کرکٹ کھیلتے ہوئے سنی لیونی انتہائی شاندار چھکا بھی مارتی ہیں۔
ویڈیو کے ساتھ اداکارہ نے حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا مجھے بھی انگلینڈ کا سامنا کرنے کیلئے اپنی کٹِ پیک کرلینی چاہئے ؟‘
انہوں نے اپنے کیپشن میں ’انڈین کرکٹ ٹیم‘ بھی لکھا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی پوسٹ پر بےشمار تبصرے کیے جارہے ہیں۔
اس سے قبل سنی لیونی نے فٹبال کھیلتے بھی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ فٹبال روائتی انداز میں نہیں بلکہ وہ فٹبال کو اپنے پیروں اور کندھے پر اچھال کر کرتب دکھا رہی تھیں۔