• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق حکومتی پالیسی پر رپورٹ طلب کرلی


اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق حکومتی پالیسی پر رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ سے ٹک ٹاک پابندی پر پالیسی معلوم کرے۔

 عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے 20 ستمبر کو وفاقی حکومت کی پالیسی پر رپورٹ پیش کرے۔

 پی ٹی اے ٹک ٹاک پر پابندی کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کر سکا۔

 حکم نامے کے مطابق پی ٹی اے وکیل نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ ٹک ٹاک پابندی کا معاملہ کابینہ کے سامنے نہیں رکھا۔

 پی ٹی اے حکام نے بتایا ٹک ٹاک پر ٹیکنالوجی کے دوسرے ذرائع سے رسائی ممکن ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب جمع کروانے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی۔

تازہ ترین