• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے عوام کو آسروں کے سوا کچھ نہیں دیا، ساجد میر، مفتاح اسماعیل


کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

آفتاب شیرپاؤ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ چوری نہ ہو اور صوبوں کو اپنے حقوق ملیں تو ملک مضبوط ہوگا جبکہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کراچی میں 5 میٹرو لائن بنا کر دکھائے گا۔

پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے آسروں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا۔

جلسے سے خطاب میں اویس نورانی نے شاہ محمود قریشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں وزیر خارجہ کی جگہ ڈبّا پیر مسلط ہے جس کا گھر نذرانوں سے چلتا ہے۔

جہاں زیب جمال دینی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں چھ، چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آج کے بعد نیازی کو استعفا دے دینا چاہیے۔

تازہ ترین