• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا: عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے ملک کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا، تمام مسائل کا واحد حل فریش الیکشن ہیں۔

سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بانئ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔

عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ ہمارے کیسز میں تاخیر کی وجہ ملک میں آئین کی بالادستی نہ ہونا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، بلوچستان میں لاپتہ افراد سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان کو آگاہ کیا۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے جوان اور افسران شہید ہوئے، میرا سوال ہے کہ اتنی شہادتیں ہوئی کیوں ہیں؟ ان شہادتوں پر کمیشن بیٹھنا چاہیے اور انویسٹی گیشن کرنی چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کرکٹ میں ناکام ہونے پر محسن نقوی سے سوال کریں، کرکٹ میں بار بار ناکام ہونے پر محسن نقوی کو عہدے سے فارغ کرنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید