• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: گھر کے باہر کھیلتا 3 سالہ بچہ اغواء

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملتان کے علاقے رنگیل پور میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 3 سالہ بچے کو اغواء کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب 3 سالہ عبید رضا اپنے گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ ایک نامعلوم ملزم اس کو اغواء کر کے لے گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کے 3 سالہ عبید رضا گھر کے باہر کھیل رہا تھا کے ایک نوجوان آیا اور اس کو اپنے ساتھ لے گیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید