لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کر دی۔
اعظم خان سواتی کی 9 مئی کے 5 مقدمات میں درخواست ضمانت پر جج منظر علی گل نے سماعت کی۔
ڈی ایس پی لیگل نے دورانِ سماعت عدالت کو بتایا کہ جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ریکارڈ کے مطابق تو تفتیش مکمل ہو چکی ہے، تفتیشی افسر کہاں ہیں؟
ڈی ایس پی لیگل نے جواب دیا کہ وہ آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے۔
عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر جناح ہاؤس کا ریکارڈ پیش کریں۔
اے ٹی سی لاہور نے اعظم سواتی کو 11 مارچ سے پہلے تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ 12 فروری کو تفتیش کے لیے کیوں نہیں گئے؟
عدالت نے کہا کہ آپ بحث کریں 10منٹ میں فیصلہ کر دیں گے۔