امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا مقصد امیروں، پیروں اور وڈیروں کو اقتدار تک پہنچانا نہیں۔
پشاور میں جماعت اسلامی کے 80 ویں یوم تاسیس پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا ایجنڈا نظام کی تبدیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے عزم اور ولولے کے ساتھ اسلامی نظام کی خاطر جدوجہد کریں گے۔