• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسط ستمبر تک چینی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان میں چینی کی قیمت 15ستمبر تک بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ گزشتہ دسمبر کے پہلے پندھرواڑے میں موجودہ سیزن کی چینی کے ایکس مل ریٹس پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے 70روپے کلو مقرر کئے اور اسکے بعد حکومت نے چینی کے ریٹس 85روپے کلو مقرر کر رکھے ہیں مگر شوگر ملز مافیا نے چینی کے نرخ فی کلو ایک سو روپے سے بھی اوپر کر دیئے ہیں۔ ڈیلرز کے مطابق حکومت کی نااہلی اور بروقت امپورٹ نہ کرنا اسکی بنیادی وجہ ہے۔ جس وقت ٹینڈر کھولے گئے تو اسی ہفتے مرکزی انجمن کاشت کاران پاکستان کے صدر سردار یعقوب کے مطابق چینی کی قیمت اوپن عالمی مارکیٹ میں 470ڈالر فی ٹن تھی‘ حکومت نے 3ارب روپے کا تحفہ مہنگی چینی خرید کر کس کو دیا یہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور متعلقہ عہدیداران بہتر جانتے ہیں۔

تازہ ترین