• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، چار ملزمان پر 9 سالہ دلت لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیکا الزام

نئی دہلی (اے ایف پی /جنگ نیوز )بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ پجاری اور دیگر 3 افراد پر 9سالہ دلت لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اس کیس کے باعث نئی دہلی میں کئی روز سے احتجاج جاری ہے۔اے ایف پی کے مطابق لڑکی کو یکم اگست کو 53 سالہ پجاری اور اس کے 3ملازمین نے مبینہ طور پر اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ پانی لینے شمشان گھاٹ گئی تھی۔پولیس کی حراست میں اگست کے اوائل سے موجود چاروں ملزمان کو موت کی سزا ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین