• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں ہلاک فوجیوں کی میتیں وصول کرنے بائیڈن ایئربیس پہنچے

نیویارک (عظیم ایم میاں) کابل دھماکے میں ہلاک ہونے و الے 13؍ امریکی فوجیوں کی میتیں خصوصی فوجی طیارہ سے نواحی ریاست نیو جرسی کے ڈوور ایئرفورس بیس پہنچنے پر صدر بائیڈن، فرسٹ لیڈی جل بائیڈن، وزیردفاع، وزیر خارجہ، جوائنٹ چیف آف اسٹاف سمیت اعلی عہدیداران نے بڑے احترم اور سوگوار میں استقبال کیا۔ امریکی پرچم میں لپٹی ہوئی ان میتوں کو فوجیوں کی ایک ٹیم نے باری باری ان میتوں کو طیارہ سے اتارکر خصوصی انتظامات کی حامل چار گاڑیوںمیں فوجی پروٹوکول کے ساتھ منتقل کیا جبکہ صدر بائیڈن اور اعلی امریکی فوجی اور سویلین حکام کی ٹیم نے میتوں کی اس منتقلی کی نگرانی کرتے ہوئے سوگواری کے ساتھ ہر میت کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ سمیت تمام حکام سیاہ لباس میں ملبوس تھے۔ جس وقت صدر بائیڈن ان امریکی فوجیوں کی میتوں کے طیارہ سے گاڑیوں میں منتقلی کی نگرانی کیلئے ڈوور ایئر بیس پہنچے عین اسی وقت امریکی میڈیا نے کابل پر امریکی ڈرون حملے کی خبر بھی نشر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کابل ایئرپورٹ پرحملے کی تیاری کرنے و الی دھماکا خیز مواد سے بھری ہوئی گاڑی کو اس کے ڈرائیور سمیت ڈرون حملہ سے تباہ کردیاگیا۔ کابل دھماکہ میں ہلاک ہونے والے 13؍ امریکی فوجیوں کی میتیں پہنچنے پر امریکا میں سوگواری کا ماحول جبکہ امریکی فوجی حلقوں میں غم و غصہ کے جذبات پائے جاتے ہیں۔ ہلاک ہونے والے 13؍ امریکی فوجی نوجوان 20؍ سال تک 31؍ سال کی عمر کے تھے۔

تازہ ترین