• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو فورسز کو ملک میں بسانے کے نتائج خطرناک ہونگے، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے نیٹو فورسز کو ملک میں بسانے کے نتائج خطرناک ہونگے،خطے سے امریکہ کی مکمل واپسی تک امن قائم نہیں ہو سکتا، نیٹو فورسز کو ملک میں بسانا کرونا سے زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے افغانستان سے نکلنے والے غیر ملکیوں کو ملک کے بڑے شہروں میں کیوں بسایا جا رہا ہے قوم پوچھ رہی ہے یہ فیصلہ کہاں ہوا اور اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں؟ سرا ج الحق نے کہاپرویز مشرف نے اڈے دیے تھے جس سے ستر ہزار پاکستانی پرائی جنگ کا ایندھن بن گے موجودہ حکومت شہر حوالے کر کے اپنی قوم کو نئے عذاب میں مبتلا کرنا چاہتی ہے؟خطے سے امریکہ کی مکمل واپسی تک امن قائم نہیں ہو سکتا، پاکستان کے اس فیصلے کے نتائج خطرناک ہونگے۔ حکومت کا سونامی تین سال میں ناکامی،بد نامی اور غلامی بن چکا ہے۔

تازہ ترین