پشاور( وقائع نگار) پشاور میں مقیم چترال کے رہائشیوں نے کاروباری شخصیت حافظ محمد ادریس کے قتل کے خلاف گزشتہ روز وزیر باغ روڈ پر میت رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا ۔ واضح رہے کہ چترال کے گائوں ایون سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت حافظ محمد ادریس کو پشاور میں نا معلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا جس کے بعد چترال کے رہائشیوں نے میت کو وزیر باغ روڈ پر رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا مظاہرین نے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا بعد ازاں انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی مظاہرہ ختم کرکے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا گیا۔