مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر شمالی علاقہ جات کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوتے کچھ تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ’خوبصورت مہوڈنڈ جھیل کالام پر پہنچنے کیلئے 5 گھنٹے کے تکلیف دہ سفر کی تھکن یہ نظارے دیکھ کے کم ہو گئی۔‘
انہوں نے کہا کہ واقعی ہمارے ملک میں بہت خوبصورتی ہے، چند روز کی دنیاداری سے چُھٹی لے کر لگا جیسے جنت دیکھ لی۔‘