• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین نیب کا سپریم کورٹ احاطے سے مبینہ ملزم کی گرفتاری کا نوٹس


چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے سپریم کورٹ احاطہ عدالت سے مبینہ ملزم کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔

 قومی احتساب بیورو (نیب) کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب  نے ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

اعلامیہ  کے مطابق نیب راولپنڈی سے 24 گھنٹوں کےاندر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا کہ ذمے داروں کے تعین کے بعد ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین