• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو سال کے اندر اندر، الیکشن سے پہلے نیب کے سارے فیصلے ہوجائیں گے، شیخ رشید احمد


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ دو سال کے اندر اندر الیکشن سے پہلے نیب کے سارے فیصلے ہوجائیں گے۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جتنے ملک کو لوٹنےوالےاور کرپٹ ہیں، وہ ممکن ہے جیل میں ہوں اور الیکشن کی ایک نئی شکل ہو۔

شیخ رشید نے کہا کہ دنیا کی سیاست پشاور کی طرف جارہی ہے  یہ کراچی جارہے ہیں، یہ لوگ بڑے شوق سے اسلام آباد آئیں ان کو کچھ نہیں ملے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دو سال میں نیب کے سارے فیصلے ہوجائیں گے، ممکن ہو ملک کا خزانہ لوٹنے والے آئندہ دو سالوں میں جیلوں میں ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان مقدرکا سکندر ہے، الیکشن 2023 میں ہوگا، کب کروانا ہے وہ فیصلہ عمران خان کریں گے، عمران خان ان کے ساتھ کوئی درمیانی  راستہ نہیں نکالے گا، عمران خان آخری گولی اور خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ 2023 میں اپوزیشن کی اس سے بھی خراب حالت ہوگی، پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی نہیں، ن لیگ اور فضل الرحمان کو چھوڑ کر میرے جیسی پارٹیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اپوزیشن اسلام آباد میں آئے، بیٹھے، یہ لوگ پہلے بھی آچکے ہیں، اپوزیشن مشکل میں ہے ان کے لیے مشکلات بڑھنے والی ہیں، اپوزیشن کی نالائقی بھی شاید عمران خان کی قسمت ہے، اپوزیشن نے غلطی کی تووہ بڑے بحران اور مسئلے میں آسکتی ہے، اپوزیشن پر ریجیکٹڈ کا ٹھپہ لگ چکا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اگر افغانستان میں خون ریزی ہوتی تو ہم پھنس جاتے، ہمارے پاس کوئی امریکی نہیں آرہے۔

تازہ ترین