قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ چیئرمین پی سی بی بننے کے خواہاں تھے۔
ٹائمز آف انڈیا نے اپنی خبر میں پی سی بی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ احسان مانی کی مدتِ ملازمت کے ختم ہونے پر لیجنڈری وسیم اکرم نے اس پوسٹ کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ وزیراعظم نے وسیم اکرم پر رمیز راجہ کو ترجیح دی اور چیئرمین پی سی بی کے لیے انہیں ہی نامزد کیا۔
وسیم اکرم پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے ممبرز اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کوچز میں بھی شامل ہیں، آج کل وہ اہلیہ اور بیٹی سے ملنے آسٹریلیا میں موجود ہیں۔
بھارتی رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے وسیم اکرم کو چیئرمین پی سی بی کیلئے اس لیے نہیں چُنا کیونکہ ماضی میں ان کو میچ فکسنگ کے الزام کا سامنا رہا تھا۔