• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کے ممتاز رامن مگسے سے ایوارڈ اس سال سے بحال

ایشیا کے ممتاز رامن مگسے سے ایوارڈ کو اس سال سے بحال کیا جا رہا ہے، نوبیل طرز پر ایشیائی رامن مگسے سے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11بجے کیا جائے گا۔

رامن مگسے سے ایوارڈ ایشیا میں انسانی خدمت کے شعبوں میں نمایاں کارنامے انجام دینے والی چار شخصیات اور ایک تنظیم کو دیا جائے گا، یہ وہ شخصیات ہیں جنہوں نے ایشیا کے لوگوں کا سرفخر سے اونچا کیا ہے۔

رامن مگسے سے ایوارڈ اب تک پاکستان کی نو شخصیات کو دیاجا چکا ہے ، ان ممتاز شخصیات میں مرحوم عبد الستار ایدھی، بلقیس ایدھی، اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کے اختر حمید خان، شعیب سلطان خان، عاصمہ جہانگیر، ڈاکٹر ادیب رضوی، تسنیم احمد صدیقی، ڈاکٹر رتھ فاؤ، آئی اے رحمان کا نام بھی شامل ہے ۔

رامن مگسے سے ایوارڈ فلپائن کے آنجہانی صدر مگسے سے کے نام سے قائم رامن مگسے سے فاونڈیشن کی طرف سے دیا جاتا ہے، 1957ء سے اب تک یہ ایوارڈ 300 سے زائد شخصیات اور تنظیموں کو دیا جاچکا ہے، ایوارڈ پانے والوں میں مدر ٹریسا بھی شامل ہیں ۔

تازہ ترین