• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ کیسز کی سماعت تو شہباز شریف جیل میں ہوں گے، فواد

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف کیسز میں ٹھوس شواہد موجود ہیں، اگر عدالت شہباز شریف سے متعلق کیس کو روزانہ سنے تو وہ مزار قائد کے بجائے اڈیالہ جیل میں ہوں گے‘ وہ حکومت میں کیا آئیں گے انہیں تو مریم بی بی پارٹی میں شامل کرنے کوتیار نہیں ہیں ‘بدقسمتی سےاپوزیشن کے لوگوں کو ہر صورت ہماری مخالفت ہی کرنی ہے اور اگر شیطان سے اتحاد کرنا پڑا تو وہ بھی کر لیں گے ۔ گزشتہ روزپریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور شفاف نہ ہوں تو ملک میں جمہوریت کا تصور نہیں ہو سکتا۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بات آگے بڑھائیں مگر وہ سنجیدہ نہیں ‘انہوں نے کہاکہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے اب تک انتخابی اصلاحات کو پڑھنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی، یہ بہت غیرسنجیدہ رویہ ہے، نہ انہوں نے ڈولپمنٹ اتھارٹی کو پڑھنے کی ضرورت محسوس کی اور اس پر ایک بحث شروع کردی اور انتخابی اصلاحات کا بھی یہی معاملہ ہے۔انتخابی اصلاحات کے حوالے اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مو لا نا فضل ا لر حمن اب اہم نہیں رہے ۔

تازہ ترین