راولپنڈی (ایجنسیاں)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید نے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ۔
منگل کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے چینی سفیرنورنگ رونگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،افغانستان کی صورتحال اورعلاقائی سکیورٹی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے سی پیک کیخلاف تمام سازشوں کوخاک میں ملانے کے عزم کااعادہ کیا۔
اس موقع پر چینی سفیرنے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔
افغانستان کے تناظرمیں چینی سفیرنے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔