بریڈ فورڈ کی ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ کو برطانیہ کا تجارتی سفیر برائے انڈونیشیا اور آسیان کے لیے تعینات کیا گیا ہے یہ اہم تقرری برطانیہ اور آسیان کے تجارتی تعلقات میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی، خاص طور پر جب یہ خطہ دنیا کے سب سے تیزی سے بڑھتے ہوئے اقتصادی علاقوں میں شامل ہو رہا ہے۔
ناز شاہ نے اس اہم تقرری پر ملنے والی حمایت پر شکر گزار ی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ آسیان کے 10 متحرک رکن ممالک کی نمائندگی کر رہی ہیں اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے اور نئی مواقع تلاش کرنے کے لیے کام کریں گی۔
ناز شاہ نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ وہ برطانیہ کی تجارت کو فروغ دینے، معاشی ترقی کو بڑھانے اور آسیان کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کے لیے کام کریں گی۔ برطانیہ آسیان کے بازاروں میں اپنے اثر و رسوخ کو بڑھانے پر مرکوز ہے، جو مستقبل کی تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے۔
تجارتی سفیر کے طور پر نازشاہ آسیان کی مختلف معیشتوں کے ساتھ نئے تعاون کے راستے تلاش کریں گی اور ایسی پالیسیز کو فروغ دیں گی جو ٹیکنالوجی، مالیات، تجارت اور پائیدار ترقی جیسے اہم شعبوں میں ترقی کو سہولت فراہم کریں۔
ناز شاہ اس نئی ذمہ داری کا آغاز کرنے کے لیے پرجوش ہیں، اور آسیان اور برطانیہ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے نئی توانائی لانے کی توقع کی جاتی ہے۔
یہ تقرری نہ صرف تجارتی تعلقات کو مستحکم کرے گی بلکہ برطانیہ کو آسیان کے بڑھتے ہوئے اقتصادی علاقے کے ساتھ مضبوط شراکت داری بنانے کے لیے ایک اہم شراکت دار کے طور پر پوزیشن دے گی۔