لندن کے سینٹ پینکراس اسٹیشن سے جرمنی، سوئٹزر لینڈ اور فرانس کے لیے نئی براہِ راست ٹرین سروسز شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
لندن سینٹ پینکراس ہائی اسپیڈ اور گیٹ لنک نے ایک معاہدہ کیا ہے تاکہ چینل ٹنل کے ذریعے مزید شہروں تک سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
اس وقت یورو اسٹار واحد آپریٹر ہے جو پیرس، برسلز اور ایمسٹرڈیم تک خدمات فراہم کرتا ہے، لیکن ورجن گروپ اور Evolyn جیسی کمپنیاں نئی سروسز متعارف کرانے پر کام کر رہی ہیں۔
ممکنہ نئی ٹرین روٹس میں بوردو، کولون، فرینکفرٹ، جنیوا، مارسیلی اور زیورخ شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ چھ گھنٹے سے کم وقت میں ان شہروں تک پہنچنا ممکن ہوگا، جو ہوائی سفر کا ایک بہترین متبادل ہو سکتا ہے۔
مقابلے کی فضا سے کرایوں میں کمی اور مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں ملنے کی توقع ہے، منصوبے کی حتمی ٹائم لائن ابھی طے نہیں کی گئی۔