کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق پشین کے علاقے کلی تراٹ کے رہائشی بھائی حکمت اللہ اور موسیٰ کلیم ولد سلیمان خان گزشتہ روز موٹرسائیکل پر عدالت میں پیشی کیلئے کوئٹہ آ رہے تھے وہ جسے ہی ائیر پورٹ روڈ زرغون آباد تھانے کی حدود میں پہنچنے تو موٹرسائیکل پر سوار دو افراد ان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جس سے موسیٰ کلیم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہا پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے دریں اثناء سٹیلائٹ ٹائون کے علاقے گوبر میدانی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد جان زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔