• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعید غنی ڈینگی میں مبتلا، بیٹی نے دعاؤں کی اپیل کردی

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کی بیٹی نرمین سعید غنی نے والد کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

نرمین نے  والد کے ہمراہ سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی، تصویر کے کیپشن میں نرمین نے لکھا کہ ’براہِ کرم میرے والد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔‘

یاد رہے کہ سعید غنی گزشتہ اتوار سے ڈینگی کے باعث تیز بخار، سر درد اور جسم میں شدید درد  کا شکار ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں سعید غنی کا کہنا تھا کہ طبیعت کی شدید ناسازی کے باعث وہ  نہ تو فون کالز سن سکتے ہیں اور نہ ہی میسجز کا جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا تھا جنہوں نے ان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین