• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں 105 فلسطینی شہید، 356 زخمی

اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی لاشیں لے جائی جا رہی ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی لاشیں لے جائی جا رہی ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 105 فلسطینی شہید اور 356 زخمی ہوگئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مارچ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 6 ہزار 964 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 24 ہزار 576 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

فلسطینی حکام کے مطابق امدادی مراکز پر اسرائیلی حملوں میں امداد کے منتظر 7 فلسطینی شہید اور 74 زخمی ہوئے، امدادی مراکز پر اسرائیلی بمباری میں ابتک 587 فلسطینی شہید اور 5 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023  کے بعد اسرائیلی حملوں میں 57 ہزار 523 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 36 ہزار 617 زخمی ہوچکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید