• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو مرضی کرلیں عام انتخابات شفاف ہوں گے، شہباز گل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جو مرضی کرلیں، عام انتخابات شفاف ہوں گے۔

ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا ڈیمو دیا جائے گا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کل کھلم کھلا حکومت سے این ار او مانگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بیان کو مسلم لیگ ن نے ہی مسترد کردیا، جس پر شہباز شریف کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نے عدالت کے اندر جلسہ کرنے کی کوشش کی جس پر ججز کو ریمارکس دینے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کیلبری فونٹ کے مقدمے میں ملوث ہونے کے باوجود ایسا کررہی ہیں۔

تازہ ترین