• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کے الزامات پر مریم نواز کا دو ٹوک جواب


اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ایک بار پھر آمنے سامنے آگئیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے گزشتہ روز کے الزامات پر مریم نواز نے آج دو ٹوک جواب دے دیا۔

پی پی چیئرمین نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے پہلے بھی ہمارا اور عوام کا وقت ضائع کیا ہے۔

اس پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کس نے کس کا وقت ضائع کیا سب کے سامنے ہے، ن لیگ نے جتنا برداشت کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔

ن لیگی نائب صدر نے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سے متعلق سوال پر کہا کہ اس بارے میں پیپلز پارٹی سے ہی پوچھیں۔

انہوں نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کے سوا کے باقی تمام جماعتوں میں مصالحت کی تجویز دی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت سے مفاہمت تو کیا بات بھی نہیں ہوسکتی، حکومت کے انتقام کے سامنے پیش ہونا زیادتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب ضرورت سمجھیں گے نوازشریف واپس آئیں گے اور پارٹی کی قیادت کریں گے ۔

تازہ ترین