• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن بنائے، طاہر اشرفی کا مطالبہ


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے حق میں بیان دے دیا۔

اسلام آباد میں علما و مشائخ کنونشن سے خطاب میں طاہر اشرفی نے حکومت سے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے کوششوں کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جب افغان جنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اب تک کیوں گرفتار رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین