کوئٹہ(جنگ نیوز) بلوچستان کے علاقے چاغی میں تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر تفتان کا کہنا ہے کہ لاشیں تفتان اور نوکنڈی کر درمیان پہاڑی سلسلے سے ملی ہیں ، تینوں افراد غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے ایران داخل ہونا چاہتے تھے، جنہیں ایجنٹ تنہا چھوڑ گئے تھے۔ برآمد ہونیوالی لاشوں کی شناخت سجادحافظ بلال اور خلیق کے نام سے ہوئیں،اے سی چاغی کے مطابق انسانی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف چھاپوں میں ایک ملوث شخص گرفتار حسین کو گرفتار کر لیا گیا تاہم واقعہ کا ملوث ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔