کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں سلیم صافی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملا غنی برادر کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی سخت مخالفت کی تھی، میاں نواز شریف نے کیا کیا اس کا جواب وہ خود دیں گے، میں اس بات کا داعی تھا کہ ہمیں ملا برادر کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہئے اور انہیں ہمنوا بنانا چاہئے تاہم ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اس وقت کی عسکری قیادت کا اس حوالے سے کیا موقف تھا اس کا جواب وہ بہتر دے سکتے ہیں، پروگرام کی تفصیلات ہفتہ کی شب دس بجکر پانچ منٹ پر ’’جرگہ‘‘ میں ملاحظہ کریں۔