لاہور( نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر مزاحمت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کے صدر محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق پارٹی کےمشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجوزہ قانون کوروکنے کے لیے اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی بنائی جائے ،اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں پر مشتمل کمیٹی بل کے قانونی اور دیگر پہلوئوں کا جائزہ لےکر حکمت عملی تجویز کرے گی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا راستہ روکنے کے لئے پارلیمنٹ سمیت تمام قانونی آپشنز بروئے کار لائیں گے ۔شہبازشریف نے پارٹی رہنمائوں کو صحافتی تنظیموں سے ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔