سکھر (بیورورپورٹ ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گھوٹکی جلسے میں بدحالی اور پدر شاہی کی بیڑیاں توڑنے والی خواتین نے شرکت کی، ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخی اعتبار سے گھوٹکی سندھ میں قدامت پسند اور قبائلی پس منظر رکھتا ہے، میں نے گھوٹکی میں صرف خواتین پر مشتمل جلسہ کیا، جلسے میں شریک خواتین نے سندھ حکومت کے غربت کے خاتمے کے پروگرام کی مدد سے بدحالی اور پدرشاہی کی بیڑیاں توڑیں، جلسے میں شریک خواتین آج اپنے کاروبار کررہی ہیں اوردوسروں کیلئے قابل بھی تقلید ہیں۔